جموں و کشمیر: اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت کی شان کیخلاف ہے، محبوبہ مفتی


جموں و کشمیر: اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت کی شان کیخلاف ہے، محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے پرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کی شان کیخلاف ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محبوبہ مفتینے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لئے پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا دعویٰ آئینی جبکہ پیپلز کانفرنس کا دعویٰ غیرآئینی تھا۔مفتی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ریاستی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت کی طرف سے حکومت کی تشکیل کیلئے پیش کئے گئے دعوے کو گورنر نے نظراندازکردیا۔

انہوں نے کہا کہ سجاد لون کے پاس2 ممبر ان کے علاوہ بی جے پی کے 25 ارکان ہیں۔ وہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں تھیں، ہمارا دعویٰ تو آئینی تھا۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ 26 سال کے عرصے میں ایسا کبھی نہیں دیکھاگیا۔ جموں وکشمیرکی اسمبلی تحلیل ہونے پرعمر عبداللہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہوسکتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری