خادم حسین رضوی کو سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی تحویل میں لےلیا ہے، فواد چودھری


خادم حسین رضوی کو سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی تحویل میں لےلیا ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لےلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کی ضرورت 25نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینےکی وجہ سےدرپیش آئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے اور مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری