صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے متعدد نہتے فلسطین مسلمان زخمی


صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے متعدد نہتے فلسطین مسلمان زخمی

غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد نہتے فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے درجنوں نہتے فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 14سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً درجنوں فلسطینی شہید اور 22 ہزار مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو سزا دی جارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری