مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف ہڑتال


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج مکمل ہڑتال ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

واضح رہے کہ ہڑتال کی کال 6 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 9کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

کشمیری ذرائع کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری