فلسطین کو فوجی طاقت کے ذریعے ہی آزاد کروایا جاسکتا ہے، حزب اللہ


فلسطین کو فوجی طاقت کے ذریعے ہی آزاد کروایا جاسکتا ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ فلسطین کو فوجی طاقت کے ذریعے ہی آزاد کروایا جاسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم اسلامی وحدت کانفرنس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جانا چاہئے۔

 شیخ نعیم قاسم نے ایران کی طرف سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

 شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس ایک قدم ہے اور اس جیسے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے جن پر عمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو سرد خانے کی نظر کرنے کے اقدامات کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مسئلہ فلسطین کے بارے میں تمام ذمہ داریاں صرف ایران پر ہی عائد نہیں ہوتیں، بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کو بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری