سدھو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے


سدھو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نارووال کےقریب کرتارپور راہداری کا کل سنگ بنیاد رکھیں گے۔بھارتی وفد کرتارپورمیں تقریب میں شرکت کرےگا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود سکھ یاتری بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے پاکستان کی تجویز پر نریندر مودی حکومت نے کرتار پور سرحد تک اپنی حدود میں راہداری بنانے کی منظوری دی، اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ سکھ یاتریوں کو بغیر کسی دشواری کرتارپور آنے کے لیے پاکستان راضی ہے، بھارت بھی اس کی اجازت دے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری