پاک فوج کے سپہ سالاردفاعی نمائش کے شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے


پاک فوج کے سپہ سالاردفاعی نمائش کے شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئیڈیاز 2018 کے دوسرے روز پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے کمانڈوز دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کریں گے۔

نمائش کے دوران ملک اور خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

 سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

آج پاک بحریہ کے تحت بحر ہند میں سکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری