افغانستان میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ


افغانستان میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ''صوبہ پروان'' میں موجود امریکی فوج کے اڈے پر طالبان نے راکٹ حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ''صوبہ پروان'' کے پولیس کمانڈر «ضیاالرحمن فایض سیدخیلی» کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے بڑے فوجی کیمپ پر طالبان کے مسلح افراد نے راکٹ داغے ہیں۔

پولیس کمانڈر کا کہنا تھا بگرام شہر کے ''قلعہ نصروی'' نامی علاقے سے امریکی فوجی اڈے پر راکٹ فائر کئے گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغان پولیس کمانڈر نے طلوع نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا گزشتہ ایک ماہ کے دوران دسیوں مرتبہ بگرام فوجی اڈے پر حملے کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ طالبان نے کل رات اور آج علی الصبح امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں غیرملکی افواج جانی اور مالی نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی اتحاد نے اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے افغان جنگ میں سیاسی حل کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری