موٹر وے پولیس نے ہمسفرموبائل ایپ تیار کرلیا


موٹر وے پولیس نے ہمسفرموبائل ایپ تیار کرلیا

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا اجرا کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا آغاز کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے ہمسفر ایپ کا اجرا کیا، مسافروں کی سہولت کے لیے ایپ کا اجرا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران سفر مسافروں کو ہر ممکن سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اپنے محکمے میں احتساب کا عمل شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ نیٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے سے کاروباری مواقع بڑھتے ہیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری