خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے مقدمے کے بعد خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری نے عدالت کی بے توقیری کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے تحریک لبیک کے رہنما مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں سزا ہوسکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری