فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری سد باب ہونا چاہیے، علامہ ساجد نقوی


فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری سد باب ہونا چاہیے، علامہ ساجد نقوی

یوم یکجہتی فلسطین کی مباسبت سے بیان جاری کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری سد باب ہونا چاہیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے فلسطین میں اسرائیل اور کشمیرمیں بھارت کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا روک تھام ہونا چاہئے۔

یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا فلسطینیوں سے یکجہتی کےلئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کو سپورٹ کیا جائے اور ان پر ڈھائے جاے والے مظالم بند کرائیں جائیں.

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند، البتہ بھارت کی ہٹ دھرمی کاتوڑ نکالنا ہوگا، اقتصادی کوریڈور کی کنجی امن ہے جس کےلئے باہمی مذاکرات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے کے امن کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا، ہندوستان کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیاگیا،گزشتہ 6دن میں مقبوضہ کشمیر میں 24شہید اور درجنوں زخمی کردیئے گئے۔

علامہ ساجد نقوی نے پاکستان حکمرانوں سے کہا کہ ملکی وقار اور خود مختاری کو مد نظررکھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ کرتار پور راہداری کا افتتاح خوش آئند، پاکستان سکھ مذہب کےلئے مقدس سرزمین ہے یہاں آنےوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ پاک بھارت بہتر تعلقات خطے کے امن کےلئے ضروری ہیں لیکن اس کےلئے بھارتی ہٹ دھرمی کا توڑ نکالنا ہوگا اس کےلئے ایسی ڈپلومیسی اختیار کی جائے تاکہ یہ ہٹ دھرمی نرمی میں تبدیل ہوجائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ صرف گزشتہ چھ دن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، 24افراد کو شہید اور 50سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا، کیا ایسا رویہ کسی بھی جمہوری ملک کے شایان شان ہوا کرتا ہے؟

انہوں نے کہا ہندوستان کشمیر میں گزشتہ طویل عرصہ سے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا ہم چاہتے ہیں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں اور مہذب معاشرے اور قومیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرکے ہی ترقی کرتی ہیں کیونکہ ترقی کے کوریڈور کو کھولنے کی کنجی امن ہے لیکن یہ امن باہمی رضا مندی سے ہی قائم ہوسکتاہے، اس امن کےلئے ملکی وقار اور خود مختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔

علامہ ساجدنقوی نے آج فلسطینیوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور تمام اسلامی ممالک بھی خاص کردار ادا کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کو سپورٹ کیا جائے اور ان پر ڈھائے جاے والے مظالم بند کرائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری