ایران، شام، روس اور ترکی کا اتحاد پورے خطے کے لئے رول ماڈل ہے، ڈاکٹر لاریجانی


ایران، شام، روس اور ترکی کا اتحاد پورے خطے کے لئے رول ماڈل ہے، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقائی مشکلات کے حل کے لئے ایران، شام، روس اور ترکی کے تعاون کو براعظم ایشیا کی اقتصادی اور سیاسی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں  ذرائع ابلاغ  سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک توانائی، قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ہیں جن سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران نے ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آج بہت سے ممالک اس کے رکن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران، چین، ترکی، روس، افغانستان اور پاکستان کا بین الپارلیمانی اجلاس عنقریب تہران میں ہو گا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی بدامنی کے تدارک، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشین پارلیمینٹری ایسوسی ایشن، اے پی اے کا اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہو گیا ہے جس میں ایشیا کے تئیس ملکوں کے پارلیمانی اسپیکر شرکت کر رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری