روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 142 کا ہوگیا


روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 142 کا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین کمی کے بعد امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز ہوا تو اوپن بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 142 روپے تک پہنچ گیا جبکہ کچھ بینکوں میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے سے 144 روپے تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھی جارہی ہے اور ایک ڈالر 138 روپے میں خرید جبکہ 144 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ادھر کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر 134 روپے تک ٹریڈ ہورہا تھا لیکن اچانک روپے کی قدر میں کمی کردی گئی، جس سے ڈالر کی قیمت 142روپے تک پہنچ گئی۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے لیے رکھی گئی شرائط کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری