اسرائیل اور امریکا خطے کی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ ہیں، لاریجانی


اسرائیل اور امریکا خطے کی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ ہیں، لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں جاری دہشت گردی کے ذمہ دار اور ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ترکی کے شہر استنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کی 11ویں جنرل اسمبلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کولڈ وار کے بعد امریکہ نے پابندیوں کو ایک منظم میکنزم کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا اور اس نے آج عراق، افغانستان، شام، لیبیا اور یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اب ایشیائی حکومتوں کو پابندیوں اور معاشی  جال میں پھنسانے کی غیر منطقی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ایشیائی ممالک امریکا کے حیلے بہانوں اور فریب میں آکر بلیک میل ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے امریکی دیدہ دلیری اور گستخانی میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مستقبل ایک دوسرے سے  وابستہ ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ خطے اور عالمی سطح پر معاشی، سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دیں.

واضح رہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے گیارہویں اجلاس کا آغاز گزشتہ روز استنبول میں ہوا جس میں 23 ایشیائی ممالک شریک ہوئے.

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا ایک اہم مقصد ایشین پارلیمنٹ کا قیام ہے اور اس حوالے سے اب تک جنرل اسمبلی کے 10 اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری