امریکا ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام لگاکرافکار عمومی کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے، قاری یوسف احمدی


امریکا ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام لگاکرافکار عمومی کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے، قاری یوسف احمدی

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں بدترین شکست سے دوچار ہے اور عام لوگوں کے اذھان کو منحرف کرنے کےلئے ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام لگا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار ''برائن ہک'' نے اسلامی جمہوریہ ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا ایران افغان طالبان کی مدد کررہا ہے۔

برائن ہک کا کہنا تھا کہ طالبان کے قبضے سے ملنے والے ہتھیار ایرانی ساختہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران طالبان کی مسلح مدد کررہا ہے۔

طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی» ''برائن ہک'' کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

قاری یوسف کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ایران پر اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم امریکی حکام سے یہی کہیں گے کہ اس قسم کے بےبنیاد الزامات کے بجائے افغانستان میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ملک سے واپس چلے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اس قسم کے بے بنیاد الزامات افغانستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرانے کے لئے لگائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی حکام اس سے پہلے بھی ایران پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری