سعودی عرب خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرے، صدر اردوغان


سعودی عرب خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرے، صدر اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب سےمطالبہ کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں کو ہمارے حوالے کیا جائے تاکہ ترک سرزمین میں ان کا ٹرائل ہوسکے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر نے آل سعود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی خاشقجی کے قاتلوں اور ذّمہ داروں کے ترک حکومت کے حوالے کرے۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بیونس آئرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوغان نے کہا کہ ‘ان افراد کا ترکی میں ٹرائل ہونا ضروری ہے تاکہ عالمی برادری کے پاس کوئی سوال ہے تو اس کو ختم کیا جائے۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ‘جس کسی نے بھی حکم دیا اور اس پرتشدد ظلم پر عمل کیا اس کو ایک مرتبہ آشکار ہونا چاہیے، سہولت کاروں کو واضح نہیں کیا گیا تو پوری دنیا اور مسلمان برادری مطمئن نہیں ہوگی۔

ترک صدر نے کہا کہ سعودی حکام نے خاشقجی کی لاش کی موجودگی اور خاشقجی کے قتل کے لیے آنے والے اسکواڈ کے سہولت کاروں کی شناخت کے حوالے سے ترک تفتیش کاروں سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سربراہی اجلاس کے دوران ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کو بظاہر ایک ‘ناقابل یقین وضاحت’ دیتے رہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ولی عہد نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ ‘جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا آپ سعودی عرب کا مجرم ثابت نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بالکل ایسا قانونی نقطہ نظر سے درست ہو لیکن ان کے اپنے عہدیدار یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ یہ ایک سوچھی سمجھی کارروائی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری