اگر ایران تیل برآمد نہیں کرسکتا تو خلیج سے بھی کوئی تیل برآمد نہیں کرےگا، حسن روحانی


اگر ایران تیل برآمد نہیں کرسکتا تو خلیج سے بھی کوئی تیل برآمد نہیں کرےگا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سمنان شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔

حسن روحانی نے امریکی حکام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا امریکا خطے کے ممالک کو ایران سے دور نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان ملکوں کے درمیان جاری تجارت کو ختم کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران  کےاپنے پڑوسی ممالک پاکستان،عراق، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، روس، قازقستان، ترکمانستان، افغانستان، عمان، قطر اور کویت کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور رہیں گے۔

  ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایرانی تیل کی درآمد کو صفر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں، اس کا مقصد ایران کی اقتصادی حالت کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں ایران کا اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے۔

ایرانی صدر مزید کہا کہ ایران اپنا تیل فروخت کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، اگر امریکا کسی دن ایرانی تیل کی فروخت کو روکنا چاہے تو وہ جان لے کہ خلیج فارس سے کسی کا تیل نہیں گزرسکے گا.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری