پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا، بلاول بھٹو


پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیشہ اصولی سیاست کی اور پھانسی کا پھندا چوما مگر یو ٹرن نہیں لیا اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،بلاول بھٹو نے کہا کہ فخر ہے کہ ہم اصولوں پرکھڑے ہیں اور جئےبھٹو کانعرہ لگا کر ہم نے تین آمروں کو گھر کا راستہ دکھایا۔

پی پی پی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ہم اپنی تمام ثقافت، زبانوں، روایات کے آمین ہیں ،سندھ کا ایک تاریخی حصہ ہے، موہن جو داڑو سے پتہ چلتا ہے یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ وہ خطہ ہے جس کو باب الاسلام کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یہاں لاقانونیت کی کوئی جگہ نہیں۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔

اس موقعے پر یونیورسٹی کے سربراہ خسرو پرویز نے تمام مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کھڑی رہی اور پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے” مرسو مرسوسندھ نہ ڈیسوں“ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کے آمین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں‘۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری