پاک سعودی معاہدہ، حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ


پاک سعودی معاہدہ، حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار حجاج کا اضافہ کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پاگیا جس پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019 معاہدے کے بعد پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار حجاج کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پرصوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ائیرپورٹ پر ہوگا اور معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار ریال فیس کے خاتمے کا فیصلہ سعودی حکام سے مشاورت کے بعد ہوگا اور پاکستان کی نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری