یمن: صوبہ تعزمیں جنگ بندی کا اعلان


یمن: صوبہ تعزمیں جنگ بندی کا اعلان

یمن کے صوبہ تعزمیں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ''روسیاالیوم'' کے حوالےسے بتایاہے کہ مغربی یمن کے صوبے تعزمیں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین جنگ بندی پر کاربند رہے تو 2016 میں بند ہونے والے تمام راستے کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ تعز فریقین کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ یمنی صوبے تعز میں شدید جھڑپوں کی وجہ سے عام شہریوں کو درپیش شدید مسائل کے تناظر میں فوری طور پر سیز فائر کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی صوبے تعز میں خون ریزی میں اضافے کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت تعز اور قریبی علاقے السراری میں عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یمنی امور میں اقوام محتدہ کے نمائندے جنرل مارٹن گریفیتس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تعزمیں جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششیں کامیاب رہی ہیں ہمیں مزید مشاورت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین امدادی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں اور دیگر این جی اوز نے بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہولناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں گولیوں، بم اور میزائل حملوں میں اتنے بچے نہیں مر رہے ہیں جتنے فاقہ کشی کے باعث جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری