دفاع مقدس کا سلسلہ ختم ہونےوالا نہیں/دشمن اخلاقی اصولوں پر حملے میں بھی شکست کھائےگا، امام خامنہ ای


دفاع مقدس کا سلسلہ ختم ہونےوالا نہیں/دشمن اخلاقی اصولوں پر حملے میں بھی شکست کھائےگا، امام خامنہ ای

امام سید علی خامنہ ای نے صوبہ خراسان جنوبی کےشہداء کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کا سلسلہ ختم ہونےوالا نہیں ہے بلکہ اس میں مزید بہتری آرہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی سے تعلق رکھنے والے شہداء کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئےامام سیدعلی خامنہ ای نے کہا پورے ملک میں انقلاب اسلامی کے ثمرات دیکھے جا سکتے ہیں اور انقلابی اقدار کے فروغ سے ثقافتی اور معنوی اقدار پر دشمن کی یلغار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

امام سید علی خامنہ ای نے صوبہ خراسان جنوبی کےعوام کوعلم و معنویت سے سرشار اور دفاع مقدس اور اسی طرح اسلامی انقلاب کی تحریک میں موثر کردار ادا کرنے والے مومن افراد قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہیدوں کی یاد کو تازہ رکھنے سے متعلق کانفرنس اور اس طرح کے کام کی کافی اہمیت ہے اور ملک کو اس کی ضرورت ہے۔

امام سید علی خامنہ ای نے شہداء کانفرس کو اچھے اوربھر پور طریقے سے منعقد کرنے اور شہداء کی یاد کو زندہ و جاوید رکھنے، شہداء کی بایوگرافی اور اسی طرح ان واقعات کو محفوظ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا شہداء نے ملک کا دفاع کیا اور آج اپنی شناخت اور قربانی کی وجہ سے اسلام اور ملک کا دفاع کر رہے ہیں اس لئے دفاع مقدس جاری و ساری ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی  کا پیغام جو آپ نے 5 نومبر کو صوبہ خراسان کے شہداء کی کانفرنس کے منتظمین سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر فرمایا تھا آج  منگل  کی صج صوبہ خراسان جنوبی کے مرکزی شہر بیرجند میں شہداء کانفرنس میں پڑھ کر سنایا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری