پاکستان کےعوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، اسد عمر


پاکستان کےعوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، اسد عمر

پاکستانی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کااحتساب چاہتےہیں، انصاف کا تقاضا ہےجیب کاٹنےوالےکو جیل ہو تو پاکستان لوٹنے والےکو بھی ہو، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسدعمر نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی فلاح کیلئےکام کرنیوالوں کی قدر کرتا ہوں، پاکستان کےعوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

پاکستانی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، انصاف کا تقاضا ہے جیب کاٹنےوالےکو جیل ہو تو پاکستان لوٹنےوالےکو بھی ہو، کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

اسدعمر نے کہا میری دلچسپی صرف یہ ہے کہ کون عوام کو ڈیلیور کرسکتا ہے، پڑھے لکھے لوگوں سے ملتا ہوں تو کہا جاتا ہےعمران خان سےکہیں کرپشن کرپشن کہنا چھوڑ دیں، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ پہلے100دنوں میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے، چین کی بیشتر سرمایہ کاری نجی پاور پلانٹس کے لئے آئی جو شفاف ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ایسے امیر جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے، حکومت عدالتی احکامات کا احترام کرتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری