مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4مسلمان شہید

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 4نہتے مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4نہتے مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی ﻓﻮﺝ ﻧﮯ پلوامہ کے خاپورہ، سرنو علاقے ﮐﺎ ﻣﺤﺎﺻﺮﮦ ﮐﺮﮐﮯ سرچ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تسنیم نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شہادتوں کے بعد عام شہریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کئے، پولیس نے مظاہرین پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی۔

شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت ظہور احمد، طاہر، آمر احمد اور ہاشم کے طور پر ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری