شام: عراقی فضائیہ کی داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، اہم سرغنہ سمیت متعدد تکفیری ہلاک


شام: عراقی فضائیہ کی داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، اہم سرغنہ سمیت متعدد تکفیری ہلاک

عراق سے ملحقہ شامی سرحدوں کے اندر عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں داعشی سرغنہ سمیت متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عراقی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ عراق فوج کے لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیرالزور کے سوسہ نامی علاقے میں عراقی فضائیہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے شام سے عراق منتقل ہونے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

 ہلاک ہونے والوں میں داعش کا وزیر جنگ عناد ہرم اور ابوبکر البغدادی کا معاون الحسناوی بھی شامل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری