مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نےمیر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیا


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نےمیر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادتوں پر آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے والے حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نوجوانوں کی شہادت پر وادی بھر میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنماﺅں کی اپیل پر سری نگر کے انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب احتجاجی مارچ کیا گیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے حریت رہنمایوں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

حریت رہنماﺅں کی گرفتاری کے باوجود کشمیری نوجوانوں نے احتجاجی مارچ کو جاری رکھا اور بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں بادامی باغ پہنچ گئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردیں اور مزید اضافی نفری تعینات کرکے وادی بھرمیں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ کئی اضلاع میں نیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

یاد رہے قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں فائرنگ کر کے 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس پر کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری