امریکہ میں جائیداد ثابت ہوگئی تو آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے، زرتاج گل


امریکہ میں جائیداد ثابت ہوگئی تو آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے، زرتاج گل

پاکستانی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے اگر امریکہ میں جائیداد ثابت ہوگئی تو آصف زرداری نا اہل ہوجائیں گے، خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹنے والوں نے الیکشن کمیشن میں جا کر کہا کہ یہ ہماری بیگمات ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زرتاج گل نے کہا کہ بہت سے لوگ جعلی ڈگریوں اور دیگر معاملات پر نااہل ہوئے، اس کے بعد 2018کے الیکشن میں ان لوگوں نے جنہوں نے خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا تھا، الیکشن کمیشن میں جاکر کہہ دیا کہ یہ ہماری بیگمات ہیں جو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو جائیداد ہے وہ آصف زرداری کے اپنے نام پر ہے اور کاغدات پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جھوٹ ہوا تو آصف زرداری نا اہل نہیں ہونگے اور اگر ثابت ہوگیا تو نااہل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اومنی گروپ کی 2008 تک ایک شوگر مل اور دو کمپنیاں تھیں اور آج اومنی گروپ کی 51کمپنیاں ہیں ۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری