پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سعودی مفتیوں سے رابطہ


پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سعودی مفتیوں سے رابطہ

   وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سعودی مفتیوں سے تجاویز مانگی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے سعودی عرب کے مفتیوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے مکہ مکرمہ کے مفتیوں سے تجاویز مانگی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے اقدامات کرناہوں گے، ایسا ممکن نہیں کہ ریاست مدینہ کے نام پر الگ دنیا بسالیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ دوسرے کو واجب القتل قرار دے اور نہ ہی کسی کو یہ اختیارہے کہ وہ دوسرے کو کافر قرار دے۔

واضح رہے کہ سعودی وہابی العقیدہ مفتی عالم اسلام کے مختلف مسالک کے خلاف کفر کے فتوئے جاری کرتے رہے ہیں جس کے بنا پر جنت البقیع کر مسمار کردیا گیا۔

مذہبی اورسیاسی  ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا سعودی عرب کی طرف جھکاو پاکستان کو فرقہ واریت کی مصیبت میں دھکیل سکتا ہے۔   

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری