یمنی سرکاری فوج کا سعودی بیرکوں پر میزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج کا سعودی بیرکوں پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکافورسز نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المسیرہ کے حوالے سے بتا ہے کہ  یمنی سرکاری فوج عوامی رضاکار فورسزنےجیزان کے علاقے الخوبه میں سعودی اتحادی فوج پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اتحادی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری سلسلہ بدستور جاری رکھا۔

واضح رہے کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جمعرات کو سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا تھا جس کے نتیجے میں یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ یمن میں چار برس سے جاری خانہ جنگی اپنے اختتام کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

یمن پر سعودی اتحادی فوج کے حملوں کی وجہ سے بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں اور ملک میں اس دور کا بد ترین انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہے۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی اتحاد نےاسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری