بینظیربھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں


بینظیربھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنما اور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انھوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تجویز دی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری