سید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


سید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم اکیوایم پاکستان کےسابق رہنماعلی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میں¬علامہ حسن ظفرنقوی نے پڑھائی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایم اکیوایم پاکستان کےسابق رہنما  سیدعلی رضا عابدی کی نمازجنازہ میں سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

واضح رہے علی رضاعابدی کوگزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ان کےگھرکےباہرگولیاں¬ماری¬گئیں،موٹرسائیکل پرسواردونوں حملہ آور دس سیکنڈ میں کارروائی کرکے فرار ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ علی رضاعابدی مہاجروں کی یکجہتی کی کوشش کررہے تھے،معلوم کرنا ہوگا کہ انھیں دھمکیاں کون دے رہا تھا۔

ایم کیوایم پاکستان کےرہنما سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ واقعہ گہری سازش ہے،علی رضا ایم کیوایم کےمختلف دھڑوں کو ملانے کی کوششیں کررہے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری