خود مختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آصف زرداری


خود مختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آصف زرداری

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خود مختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں، پی پی پی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر قائم ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے، خود مختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے جب کہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری