پی آئی اے نے آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے


پی آئی اے نے آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بوئنگ 777 سمیت آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے ہیں جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نےترجمان پی آئی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ٹرپل سیون، دو اے320 اور ایک اے ٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی جبکہ باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث آٹھ جہازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ لیز پر لیے گئے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے اور اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کےمطابق پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون 12 ، اے ائیر بس 320 گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ جس میں سے  ایک 777، تین اے320 اور چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 777 اور اے 320 کے گراؤنڈ طیارے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور شمالی علاقہ جات کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری