سید عمارحکیم کی جانب سے 6 بار ریاض دورے کی دعوت مسترد


سید عمارحکیم کی جانب سے 6 بار ریاض دورے کی دعوت مسترد

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ ''سید عمار حکیم'' 6 بار ریاض دورے کی دعوت مسترد کرچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ ''سید عمار حکیم'' نے ریاض دورے کی سرکاری دعوت کو کم ازکم 6 بار مسترد کرچکے ہیں۔

ایک عراقی رہنما نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی حکام نے سید عمارحکیم کو کم از کم 6بار ریاض دورے کی دعوت دی تاہم انہوں نے یمن اور بحرین سمیت مختلف مسائل کے حل سے مشروط کرتے ہوئے دعوت مسترد کردیا۔

سید عمارحکیم نے ریاض دورے کو بحرین میں جاری شیعہ دشمنی کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرسعودی عرب مجھے بحرین سے نکلنے اور یمن کی مظلوم قوم کا قتل عام بند کرنے کا تحفہ دیں تو میں ضرور ان کی دعوت قبول کروں گا۔

سعودی عرب اسٹڈیز ویب سائٹ نے سید عمار حکیم کے حوالے سے کہا ہےکہ سعودی حکومت نے یہ درخواست مسترد کردی اور اسی وجہ سے سعودی عرب کا دورہ بھی انجام نہیں پائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے انٹرنیشنل اخبارات الشرق الاوسط، الحیات اور العرب نے بھی گذشتہ دنوں سید عمار حکیم کے جلد ہی سعودی عرب دورے کی خبر دی تھی۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری