یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں 2 سوڈانی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں 2 سوڈانی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑجواب دیتے ہوئے دو سوڈانی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا بھر پور جواب دیتے ہوئے دو سوڈانی فوجیوں کوہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے نجران کے علاقے ''الصوع'' میں موجود سعودی اتحادی مرکز پر زلزال 1 میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحادی افواج کی ایک بکتربند گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے "التحیتا"اور ''الفرس'' پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ خاتون شہید اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے الحدیدہ میں ہزاروں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری