محمد علی سدپارہ نے نیپال کی 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سر کرلی


محمد علی سدپارہ نے نیپال کی 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے 8 ہزار 485 میٹر بلند ’مکالو چوٹی‘ سر کرکے سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آئی ایس پی آر کے مطابق معروف پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے نیپال میں واقع 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سرکرلی۔

محمد علی سد پارہ پاکستان کے پہلے اور واحد کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلندی کی حامل 7 چوٹیاں سر کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’مکالو‘ دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ہے جسے محمد علی نے سر کیا ہے اور اس مہم کے لیے پاک فوج نے محمدعلی سدپارہ کوسہولیات فراہم کیں۔

یاد رہے کہ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کوہ پیما مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو ماونٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری