اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے فکر امام خمینی سیمینار کا انعقاد


اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے فکر امام خمینی سیمینار کا انعقاد

صوبہ سندھ کے سکھر ڈویژن کے رانی پور سٹی میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے فکر امام خمینی رح سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے برسی امام خمینی رح کے موقع پہ فکر امام خمینی رح سیمینار کا انعقاد سکھر ڈویژن کے رانی پور سٹی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ فکر امام خمینی رح سیمینار میں ملک کے جید علمائے کرام اور دانشور حضرات نے خطاب کیا، خطاب کرنے والے علمائے کرام اور دانشور حضرات میں چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، حجتہ السلام علامہ عروج عباس زیدی،حجتہ السلام مولانا ھادی بخش چنہ، حجتہ السلام مولاناصفدر عباس ملاح، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری، برادر مھتاب علی شامل تھے۔

بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی تیسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ خمینی بت شکن کی فکر آفاقی تھی، ان کی فکر کسی خاص مکتب اور علاقہ تک محدود و مخصوص نہیں تھی، اسی لئے دنیا بھر کے مستضفین، مظلومین اور حریت پسند امام خمینی(رح) کی فکر پر عمل پیرا ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی(رح) نے اسلام کے حقیقی چہرہے کو دنیا میں نمایاں کیا۔ انقلاب اسلامی سے قبل اسلام کو ایک مخصوص فکر تک محدود کیا گیا تھا، امام نے لوگوں تک حقیقی اسلام ناب محمدی کے پیغام کو پہنچایا اور دنیا بھر کے مذاہب کو بھی فکر دی کہ آفاقی اور حقیقی اسلام کی تعلیمات کو اپنائیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری