اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے 7 روزہ فہم القرآن ورکشاپ کا انعقاد + تصاویر


اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے 7 روزہ فہم القرآن ورکشاپ کا انعقاد + تصاویر

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 7 روزہ فہم القرآن سمرکیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 7 روزہ فہم القرآن سمرکیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ورکشاپ کا انعقاد سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں کیا گیا ہے جو29 جون تک جاری رہے گا۔
ورکشاپ میں سندھ بھر سے طلبہ شریک ہوئے ہیں جب کہ ورکشاپ کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں جماعت 6 سے 10 کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اصغر علیہ السلام اور جماعت 11 سے یونیورسٹیز کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اکبر علیہ السلام میں تربیت دی جا رہی ہے۔
ورکشاپ کے پہلے روز نماز مغرب و عشاء اور دعائے کمیل کا پروگرام کیا گیا جس میں تنظیم کے سینئیر رہنما غلام سرور سومرو نے تلاوت کی۔
ورکشاپ کی پہلی نشست میں مجلس عزا شہدائے ملت جعفریہ منعقد کی گئی، مجلس سے مولانا اشفاق حسین میثم اورمولانا غلام شبیر کانھیونے خطاب کیا۔ جب کہ نماز فجر مولانا اشفاق علی میثمی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
ورکشاپ میں فقہی احکام، تقلید، اور دیگر اہم موضوعات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فہم القرآن کے عنوان پرملک کے جید علمائے کرام اور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔ ورکشاپ 29 جون تک جاری رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری