مسافر بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی


مسافر بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کوہھتان میں مسافر بس بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے سبب ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک افسوسناک واقعے میں مسافر بس بےقابو ہو کر گیری کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بد قسمت بس سیو سے کمیلا جارہی تھی کہ اچانک بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

افسوسناک واقعے کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیم اور مقامی افراد موقع پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بعض زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری