پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے منایا جا رہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد، لوگوں کو اس مہلک بیماری کے بارے میں آگاہی دینا اور اس سے بچنے کے طریقے بتانا ہے۔


خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ہیپاٹائٹس دنیا کے مہلک ترین بیماریوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی کل تعداد 25 کروڑ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 17 کروڑ سے زائد ہے۔
ہر سال تقریباً 7 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی جبکہ 3 لاکھ سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لاہور میں 2018ء کی نسبت ہیپاٹائٹس ای کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پیلے یرقان میں بچے، نوجوان اور بزرگ مبتلا ہورہے ہیں لیکن یہ بیماری حاملہ خواتین پر زیادہ اثر انداز ہورہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق حاملہ خواتین میں 20 فیصد اموات کی بڑی وجہ پیلا یرقان ہے۔
اس مہلک مرض سے آگاہی کے لئے راولپنڈی میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں سیکڑوں مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہوئے اور انہیں علاج تجویز کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس کا علاج مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں لاکھوں مریض اس علاج کی سکت ہی نہیں رکھتے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے بروقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔
ہیپاٹائٹس یا پیلے یرقان میں مبتلا ہونے کی بنیادی وجہ آلودہ پانی، غیر معیاری گوشت کا استعمال اور صفائی ستھرائی کی پرواہ نہ کرنا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری