پنجاب حکومت کا پرائمری اسکولوں میں اُردو زبان میں تعلیم دینے کا اعلان


پنجاب حکومت کا پرائمری اسکولوں میں اُردو زبان میں تعلیم دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاگلے سال سے سرکاری پرائمری اسکولوں میں پڑھایا جانے والا نصاب تعلیم اُردو زبان میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کا ترجمہ کرنے میں ضائع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے کچھ نیا نہیں سیکھ پاتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم (Medium of Instruction) انگلش ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے اور بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتےاگلے تعلیمی سال (مارچ 2020) سے پنجاب کے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال سے پنجاب بھر کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں تمام نصابِ تعلیم اُردو زبان میں ہو گا۔
ترجمان اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمر خیام نے کہا ہے کہ نصاب کی زبان اُردو ہونے سے قومی زبان کو فروغ حاصل ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں قومی زبان میں تعلیم دینے سے بچوں کو اپنی درسی کتب پڑھنے اور انہیں سمجھنے میں بھی آسانی ہوگی۔
ش آئے گی۔ بچوں کو دوسرے انگریزی بولنے والے بچوں کے سامنے پریشانی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری