نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا


نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق نیب نے آج 2 بجے مریم نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم ان کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گی اور اپنے والد سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے جہاں نیب کی چار گاڑیاں پہنچیں اور انہیں حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں جہاں نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

نیب حکام دونوں رہنماؤں کو لیکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوچکی ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری