ترکی کا قطر میں فوجی اڈے کی تعمیر کا فیصلہ


ترکی کا قطر میں فوجی اڈے کی تعمیر کا فیصلہ

ترکی نے خلیجی ریاست قطر میں ایک نئے فوجی اڈے کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دوحہ کی منظوری کے بعد انقرہ نے قطر میں نئے فوجی اڈے پر کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نئے فوجی اڈے کے قیام سے قطر میں ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جلد ہی ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر اس کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی قطر میں اپنے سیاسی اور عسکری ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

خصوصا امریکا سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اور ممکنہ پابندیاں لگنے سے پہلے ترکی خود کو مضبوط تر کرنے کے لئے بہت ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری