سری لنکن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی؛ شائقین پرجوش


سری لنکن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی؛ شائقین پرجوش

سری لنکن کرکٹ ٹیم محدود اوورز کی سیریز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کے میچ کراچی اور لاہور میں کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز پانچ سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر تک موخر کردی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکن بورڈ سے بات چیت کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محدود اوورز کی میچز کی سیریز سے فائدہ ہوگا۔

احسان مانی نے کہا کہ ٹیسٹ میچز سے پہلے سری لنکن بورڈ کو یہاں کے حالات کا علم ہوجائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ مثبت روئیے پر سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹ پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ اس قوم کو کرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو ہے اور اسی لئے عوام سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بہت پرجوش ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری