سارک اسنوکر چیمپئین شپ: بھارت کو ہرا کر پاکستان نے بیک وقت گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا


سارک اسنوکر چیمپئین شپ: بھارت کو ہرا کر پاکستان نے بیک وقت گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا

بنگلا دیشں کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے دونوں سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سارک اسنوکر چیمپئین شپ میں اپنی نوعیت کی عجیب صورت حال پیش آئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی، بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئےہیں۔ اس طرح فائنل دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد بلال اور اسجد اقبال کے مابین کھیلا جائے گا لہذا فائںل سے پہلے ہی پاکستان نے بیک وقت گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشں کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئےہیں اور اس کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بےبس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 4-6 سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا۔ جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی اسی سکور سے ہرا دیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری