پی آئی اے؛ سیالکوٹ سے لندن کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز


پی آئی اے؛ سیالکوٹ سے لندن کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں اور شہریوں کے لیے شہر سے براہ راست لندن پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پی آئی اے شکور مرزا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز چلانے کا آعاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ائرلائن کی لندن سے آنے والی افتتاحی پرواز pk778 صبح چھے بجے 107 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ ین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرواز ہوائی اڈے پر اترنے پر پانی کی توپوں سے خصوصی سلامی دی گئی۔سیالکوٹ لندن سے آنے والی پرواز کے پہلے مسافر محمد عباس نے فیتہ کاٹ کر دیگر فضائی مہمانوں کی آمد کا اعلان کیا۔وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی عثمان ڈار، پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی و دیگر نے مسافروں کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔

پرواز pk777 تقریبا 294 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ سے لندن کےلئے بھی روانہ ہوئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری