یومِ عاشور کی بخیر و عافیت تکمیل پر سیکیورٹی اداروں کے شکرگزار ہیں، مراد علی شاہ


یومِ عاشور کی بخیر و عافیت تکمیل پر سیکیورٹی اداروں کے شکرگزار ہیں، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ عاشور کی بخیر و عافیت تکمیل پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور آرمی و انٹیلی جنس اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر سندھ بھر میں بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، محکمۂ بلدیات و دیگر متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں صوبے بھر میں جلوسوں کے منتظمین محکمہ صحت اور رضا کاروں سے بھی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات بہترین اور قابلِ تعریف رہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عراق کے شہر کربلا میں بھگدڑ مچنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ کیا، وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری