ایرانی حکام نے123پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیئے


ایرانی حکام نے123پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیئے

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 123 پاکستانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے پر گرفتارکرکے تفتان سرحدی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سکیورٹی فورسز نے 123 پاکستانی باشندوں کو غیر قانونی راستے سے ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا جو بغیر سفری دستاویزات کے ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

 ذرائع کے مطابق گرفتار پاکستانی شہریوں کو راہداری گیٹ پر لیویز کے حوالے کردیا گیا ہے،مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری