جلد ہی پاکستانی کشمیر بھی حاصل کر لیں گے، بھارتی وزیر خارجہ


جلد ہی پاکستانی کشمیر بھی حاصل کر لیں گے، بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے جو وہ جلد ہی حاصل کر لیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے اپنی وزارت کے100روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیرپربھی قبضہ حاصل کرلیں گے۔

ان کا دعوی ہے کہ آزاد کشمیر بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔

ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بات کرنا بےکار ہے، ان کی نظر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ہے جس کے بارے میں وہ پرامید ہیں کہ اسے بھی جلد ہی حاصل کر کے کشمیر کو 'مکمل' کر لیں گے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو90فیصد مکمل اور10فیصد نصف قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ کےساتھ تعلقات اچھے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ہوڈی، موڈی ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں کہ جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔1972سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔واضح رہے کہ جے شنکر سابق مودی حکومت میں سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی ثالثی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

جبکہ مدت قبل بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ وہ جلد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر قبضہ کر لیں گے کیونکہ وہ بھی بھارت ہی کا حصہ ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری