مزاحتمی تحریک تمہاری سوچ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، امریکا پر اندھا اعتماد چھوڑ دو، سید حسن نصراللہ


مزاحتمی تحریک تمہاری سوچ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، امریکا پر اندھا اعتماد چھوڑ دو، سید حسن نصراللہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ نے سعودی اور اماراتی حکام سے کہا ہے کہ انصاراللہ کی طاقت تمہاری سوچ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، امریکا پر اندھا اعتماد کے بجائے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر یمنی فورسز کے دفاعی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات اربوں ڈالر امریکا کے خزانوں میں جمع کرنے کے بجائے یمن کے خلاف جاری جنگ کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے کہا یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک کی جانب سے تیل تنصیبات پر حملے اس بات کے گواہ ہیں کہ یمن تمہاری سوچ سے کہیں گناہ زیادہ طاقتور ہے۔ اور اس سے بڑھ کر حملے کرسکتا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے آل سعود کی حمایت اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مزمت کرنے والے ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے نزدیک انسانی خون سے تیل کی اہمیت کہیں زیادہ ہے۔

علامہ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا ہے ان ممالک کو یمن پرسعودی جارحیت بالکل نظر نہیں آتی یمنی عوام پر گذشتہ 5 برسوں سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور آج بھی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، لیکن کسی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں پوری دنیا اور خاص طور پر سعودی عرب کے حامی ممالک پر سوگ اور غم طاری ہوگیا ہے۔

علامہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ آرامکو پر حملے کی مذمت کرنے والوں کو یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔

اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ میں سعودی اتحادی ممالک سے کہوں گا کہ وہ یمن سے نکل جائیں اور یمن کو یمنیوں کے حوالے کریں وہ خود اپنے مسائل کا حل تلاش کریں گے۔


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری