افغانستان میں غیرملکی افواج کا شادی کی تقریب پرفضائی حملہ، متعدد افراد جاں بحق


افغانستان میں غیرملکی افواج کا شادی کی تقریب پرفضائی حملہ، متعدد افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبہ ھلمند میں شادی کی ایک تقریب پرامریکی اتحادی افواج نے فضائی حملہ کرکے 20 شہریوں کو مار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبہ ھلمند میں شادی کی ایک تقریب پر امریکی فوجی حملے میں کم سے کم 20 شہری مارے گئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق، امریکی اور افغان مسلح افواج نے جنوبی افغانستان میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کرکے متعدد افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

امریکی اور افغان فورسز نے موسی قلعہ نامی شہر میں شادی کی تقریب پربمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شہری جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی افواج، طالبان کے مرکزپر بمباری کرنے کے بجائے شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔
دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ افغان اور امریکی افواج نے ملکر کیا ہے، فضائی حملے میں درجنوں عام شہری مارے گئے اور متعدد رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
صوبہ ھلمند کے گورنر کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے حملے میں 14 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور متعدد دیگر زخمی ہیں۔ طلوع نیوز کے مطابق اتحادی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہی تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری